ٹیکس دہندگان کو غیر فعال قرار دینے سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹس بے بنیاد قرار

ٹیکس دہندگان کو غیر فعال قرار دینے سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹس بے بنیاد قرار


فیڈرل بورڈ آف ریونیو(fbr) نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو غیر فعال قرار دینے سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں،توسیع کی درخواست جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 کیلئے ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024 کے گوشواروں پر مبنی ہوگی،15نومبر تک ٹیکس سال 2025 کے تمام نئے فائلرز کو فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک، افغان دوطرفہ تجارت معطل ہے، ایف بی آر

سسٹم کے ذریعے توسیع کی درخواست دینے والوں کو 15 دن کی توسیع دی گئی ہے،انکم ٹیکس قواعد میں ترمیم کے بعد دستی گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال دستی گوشوارے جمع کرانے والوں کو ایک ماہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،ریجنل ٹیکس آفسز کو ای فائلنگ میں منتقلی کیلئے ٹیکس دہندگان کی مکمل معاونت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

گوشوارے جمع نہ کرا سکنے والے ٹیکس دہندگان 15 نومبر تک توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top