ٹرینوں کے اوقات سے متعلق کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، حنیف عباسی

ٹرینوں کے اوقات سے متعلق کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، حنیف عباسی


اسلام آباد: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے اوقات سے متعلق کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا۔ اور بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر قوم کو فخر ہے۔ وزیر اعظم ریلوے کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔ اور ریلوے کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جبکہ ہم نے ریلوے کے شعبے میں بہتری کے لیے انتظامی تبدیلیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی اربوں روپے کی زمینیں واگزار کرائی جا چکی ہیں۔ اور بڑے ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ہم نے ٹرین ہوسٹس کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار بہتر بنایا گیا ہے۔ اور ٹرینوں کے اوقات سے متعلق کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top