ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی


گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے Accident میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 13 سالہ اذان علی، رخسانہ، نصرت، امجد پرویز اور جبران شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمیوں میں شبانہ، مجیدہ، آمنہ اور انعم شامل ہیں، ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد میں شاہین چوک پر تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہن بھائی بھی شامل ہیں،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے صبح 3 بج کر 58 منٹ پر پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کا تعلق مختار کالونی جناح روڈ گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top