ٹرانسپورٹ اڈے بند، ریلوے حکام کا مسافروں کیلئے اہم اعلان

ٹرانسپورٹ اڈے بند، ریلوے حکام کا مسافروں کیلئے اہم اعلان


ٹرانسپورٹ اڈے، میٹروبس سروس،لوکل ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ریلوے حکام نے مسافروں کے لئے اہم اعلان کر دیا۔

راستوں اور اڈوں کی بندش کی وجہ سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، ٹکٹ لینے کے لئے قطاریں لگ گئیں۔

راستوں کی بندش، پی آئی اے نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

اس موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ریلوے حکام کے مطابق ٹرینیں اپنے معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

ریلوے حکام ( pakistan railway ) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ مکمل طور پر بند ہے، فیض آباد انٹرچینج بھی کنٹینرز رکھ کر بند کیا گیا ہے، کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تا حال بند ہیں۔

وارث خان، کمیٹی چوک، سکستھ روڈ، شمس آباد، راول روڈ، شاہین چوک، صدر اور پرانے ائیرپورٹ سے آنے والے راستے بھی تاحال بند ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے۔

سرکاری افسران کے غیر ملکیوں سے رابطے پر پابندی عائد

دوسری جانب لاہور میں پولیس کی جانب سے بتی چوک سے فیروزوالا تک بند راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، بتی چوک راوی پل سے پہلے لگے کنٹینر ہٹا دیئے گئے ہیں، شاہدرہ پل کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

وزیرآباد میں چناب ٹول پلازہ کنٹینر رکھ کر مکمل بند کر دیا گیا ہے، چناب پل پر بھی کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں، چناب پل کے اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئی ہیں، راستے بند ہونے سے روزمرہ کاروبار کرنے کے لئے جانیوالوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top