پشاور، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد بات چیت ناگزیر ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی باعزت اورمرحلہ وارطریقے سے ہونی چاہیے تاکہ انسانی ہمدردی اور خطے کے امن دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری عدم استحکام کے اثرات صوبے پربراہِ راست پڑتے ہیں اوراسی وجہ سے خیبر پختونخوا کو امن وامان کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اورعوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لاہور، میری گاڑی میں وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اورصوبے کو درپیش چیلنجز پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔