وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کو فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔
وزیر داخلہ نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔
جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کے بجائے مزید دروازے کھول دیئے ، جسٹس منصور
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی ، شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔ حملہ آوروں کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی ہو گی۔