وزیراعلیٰ پنجاب 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مقرر


سی بی ڈی پنجاب میں انتظامی طور پر اہم تبدیلی کردی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب(cm punjab) کو 3 سال کیلئے چیئرمین پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مقرر کردیا گیا۔

شاہد اشرف تارڑ سے چیئرمین سی بی ڈی پنجاب کا عہدہ واپس لے لیا گیا،ڈیرہ غازی خان سے رکن صوبائی اسمبلی اسامہ لغاری سی بی ڈی پنجاب کے اتھارٹی ممبر مقررکئے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کا زوال 9 مئی سے شروع ہوا اور ریاست کیخلاف اسلحہ اٹھانے پر کارروائی شروع ہوئی، مریم نواز

ایم پی اے اسامہ لغاری کی بطور ممبر تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے ،سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں گریڈ 20 کے افسر سلمان غنی کی خدمات حکومتِ پنجاب کے سپرد کر دی گئیں،سلمان غنی اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات تھے۔

پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہمارا مشترکہ مشن ہے، مریم نواز

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سلمان غنی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top