وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے تعلقات ختم کر لیے ہیں ، فواد چودھری

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے تعلقات ختم کر لیے ہیں ، فواد چودھری


سابق وفاقی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سیاست کر رہی ہیں تو ان کا بھی حق ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت ناراض ہے کہ 7بجے جیل کھولی گئی اور کسی کو بتایا بھی نہیں گیا اور جو جیلوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ پنجاب حکومت نے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت نے تبدیلیاں بھی کی ہیں  وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت داخلہ سے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

فواد چودھری نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کی درخواست کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے وہ مانی ہے، اگر جلسے پر بات کی جا سکتی ہے تو ملکی مسائل پربھی کی جا سکتی ہے ، اور میری نظر میں کوئی حرج نہیں ہے اگر بات چیت میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی شامل ہو تو اچھا ہے یہی پاکستان کیلئے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ پی ٹی آئی پر ظلم پنجاب میں کیا گیا ، احتجاج سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں لانے کی ضرورت ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سیاست کر رہی ہیں تو ان کا بھی حق ہے ، ان کے پاس یہ مارجن بھی ہیں وہ ان کی بہن بھی ہیں ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top