وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی (sohail afridi) نے آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں  شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا، اب اس حوالے سے سہیل آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں نے آج وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین کے حوالے سے میٹنگ میں ذاتی طور پر شرکت سے اس لیے معذرت کی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے اور جب تک میں عمران خان صاحب سے مل کر پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا تو کسی ایسی میٹنگ میں شرکت صوبے کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو گی۔

میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے گی اور متعلقہ اتھارٹیز کو ڈائریکشن جاری کرے گی تاکہ میری اپنے لیڈر اور خیبرپختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کے امین اور نمائندہ عمران خان سے ریگولر ملاقات کا انتظام کیا جائے۔

اس حوالے سے ہماری قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت تمام قانونی فورمز پر بھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،ندیم افضل چن کا دعویٰ

سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top