وزیراعظم شہباز شریف جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسجد محمود پرحملے اوراغوا کی کوشش پرگہری تشویش کا اظہار کیا اورحملے میں ملوث عناصرکو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی، پاکستان نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کو سیاسی مفاہمت اوراعتماد کی بحالی کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور مشیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔