اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، ان تقریبات میں ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان سمیت متعدد ممالک کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔
صدرزرداری سے قطری وزیراعظم کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر، آذربائیجانی قیادت اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر بھی پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات رواں سال ستمبر میں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
