وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ


وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

27 اکتوبر سیاہ ترین دن ، کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے ، صدر ، وزیراعظم

وزیراعظم ریاض میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں موجودہ تعاون کا جائزہ اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوگی، پاکستان عالمی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں اجاگر کرے گا۔

وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سینئر کابینہ اراکین شامل ہیں، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو اجلاس کی قیادت کریں گے، اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما،سرمایہ کار،پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہوں گے۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ایک عالمی پلیٹ فارم اور کانفرنس ہے جس کی میزبانی ایف آئی آئی انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے، جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، یہ فورم حکومت، کاروبار اور مالیاتی شعبے کے رہنماؤں کو یکجا کرتا ہے تاکہ وہ عالمی سرمایہ کاری، جدت اور انسانیت پر ان کے اثرات کے مستقبل پر گفتگو اور منصوبہ بندی کر سکیں۔

عافیہ صدیقی کیس 29 اکتوبر کو لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب معاشی سفارت کاری کو آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں تزویراتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top