وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے سینیئر اراکین پر مشتمل وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔
وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس ’’ایف آئی آئی 9‘‘ میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے۔ عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:غزہ معاہدہ خوش آئند ، فلسطینیوں کیلئے تکلیف دہ صورتحال نہیں دہرائی جانی چاہئے ، شہباز شریف
شہباز شریف سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی و افرادی قوت پر تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِاعظم دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
