ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ دورہ ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی خصوصی دعوت پرکیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ، وفاقی وزراء اوراعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔
دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، حلال انڈسٹری، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اورعالمی امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اورانورابراہیم مشترکہ طورپرمعاہدوں اورایم او یوزپردستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
توقع ہے کہ اس دورے سے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی جہتیں دینے میں مدد ملے گی۔
آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، امیرمقام
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ ملے گا اور عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔