وزیراعظم سے گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ

وزیراعظم سے گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ


وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں سوات واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی نے واقعے کے محرکات اوراب تک کی پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، وزیراعظم نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

معاشی اہداف کے حصول میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ، وزیر اعظم

انہوں نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کی استعداد کاربڑھانے اورسیکیورٹی اقدامات مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں امیر مقام، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ، عبدالرحمان کانجو اورطلحہ برکی بھی شریک تھے اس موقع پر مجموعی ملکی سیاسی وامن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top