وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے میرے صوبے میں 15 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس سال کا حج مشن کامیابی سے مکمل ہوا ہے، اللہ نے ن لیگ کی حکومت کو سرخرو کیا ہے، رہ جانے والے 65 ہزار پرائیویٹ حاجیوں کے لئے پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے حج کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے، ان معاشی اور سیاسی حالات میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے، وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے ہیں، کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، بدقسمتی سے میرے صوبے میں 15 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی
ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر مذہبی امور کا وقت ختم ہونے پر مائیک بند کرا دیا، سردار محمد یوسف نے کہا کہ جناب ڈپٹی اسپیکر میں احتجاج کرتا ہوں، میں عوام کی بات کر رہا ہوں مجھے مکمل کرنے دیا جائے جس پر سردار محمد یوسف کے کابینہ کے ساتھیوں نے وفاقی وزیر کی حمایت کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سینئرآدمی ہیں انہیں بات مکمل کرنی دی جائے، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو بات مکمل کرنے کی اجازت دیدی، سردار یوسف نے کہا کہ ملک میں انتظامی طور پر مزید صوبے بنائے جائیں اور سکھی کناری ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔