ورلڈ بینک پاکستان میں20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم – ہم نیوز

ورلڈ بینک پاکستان میں20 ارب ڈالر کی سرمایہ کرے گا، وزیراعظم – ہم نیوز


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک سے 10 سال میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی۔

ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں تعاون کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہونے والی اصلاحات دہائیوں پہلے ہونی چاہیے تھیں، عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے، اس نے پاکستان کے ہر شعبے میں تعاون کیا، شراکت داری فریم ورک سے آئی ٹی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے،شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے فنڈز تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں کے لیے میسر ہوں گے، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک کا حصہ بننا باعث افتخار ہے، 10 سال کا شراکت داری فریم ورک پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اہمیت کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک 1950 سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے، عالمی بینک شراکت داری فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالرز فراہم کرے گا، شراکت داری معاہدے سے غربت کا خاتمہ اور تعلیمی شعبے میں بہتری آئے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top