نمبر پورے ہوں تو عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے ،گورنر خیبر پختونخوا

نمبر پورے ہوں تو عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے ،گورنر خیبر پختونخوا


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ، سیاسی شخصیت سے ملتے ہیں تو سیاسی بات چیت ہی ہوتی ہے،وزیراعظم سے سیاسی بات چیت ہوئی۔

ہم نیوز کے پروگرام’’ فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی نشستوں کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 54ہو جائے گی ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں 30آزاد ارکان بھی ہیں۔

پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

پتہ نہیں پی ٹی آئی کو کہاں سے سازش کا خواب آ جاتا ہے،پی ٹی آئی اپنے خلاف سازش کرنے کیلئے خود ہی کافی ہے،اگر اپوزیشن کے پاس ایک بھی ممبر زیادہ ہوتا ہے تو عدم اعتماد ان کا حق ہے۔

ہم پہلے بھی عدم اعتماد سے وزیراعظم کو ہٹا چکے ہیں ،اراکین ہوں تو عدم اعتماد لانا جمہوری عمل ہے ،ہم ہارس ٹریڈنگ پر یقین ہی نہیں رکھتے ،ہم نہیں چاہتے ممبران کی خریدو فروخت ہو۔

ہم انتظار میں بیٹھے ہیں کہ چیزیں تبدیل ہوں ،ہم نے قومی اسمبلی میں بھی 4سال انتظار کیا تھا پھر عدم اعتماد لائے،اگر ہمارےپاس نمبر پورے ہوں تو عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے ،آج ہمارے پاس نمبر پورے نہیں کل ہمارے پاس ہوں گے تو ہمارا حق ہوگا۔

قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے اپنے اندر سے منافقت ختم کر لیں ،علیمہ خان کہہ رہی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر دیا گیا ہے ،بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا علیمہ خان کو بہت دیر بعد پتہ چلا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اندر ہیں اور یہ باہر لوٹ مار کر رہے ہیں ،یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی اندر ہی رہے اور ہمارا کاروبار چلتا رہے ،سوات واقعہ میں 16بندے جاں بحق ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے حقیقی ارکان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ،پی ٹی آئی کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پارٹی کے ایجنڈے پر نہیں چل رہے ، پی ٹی آئی کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کون سا ٹولہ ہم پر مسلط ہے۔

پروگرام کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین ذیاتیوں کا کہتے ہیں ، جب سندھ آئے تھےتو پیپلز پارٹی نے سنبھالا تھا ،علی امین گنڈا پور کو پوچھیں آپ کو ناشتہ اور کھانا کون بھیجتا تھا ،علی امین یہ بھی بتا دیں الیکشن کے دنوں میں کن کے مہمان تھے۔

پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،وزیراعظم

علی امین بتائیں الیکشن کےدوران کس کو کہہ رہے تھے مجھے خدمت کا موقع دیں ،اگر یہ بیانات نہیں دیں گے تو ورکرز کو مطمئن کیسے کریں گے ، یہ اندر بہت اچھے بچے ہوتے ہیں اور بہترین کام کرتےہیں۔

پہلے سے کہہ رہے ہیں انہوں نے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا،جنوبی اضلاع میں کوئی سرکاری کارڈ لے کر نہیں گھوم سکتا ،چیکنگ کی جاتی ہے کہ سرکاری ملازم ہو اور اسے اغوا کیا جائے ،امن و امان کے حوالے سے ان کی سنجیدگی نہیں ہے ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top