نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار


اسلام آباد ( زاہد گشکوری ) خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات کی ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے حاصل کر لی ہیں ، دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت صرف 5 لاکھ 78 ہزارروپے ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت مالی سال 2023 میں 3 لاکھ 76 ہزار روپے تھی، پچھلے مالی سال میں سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی پر علی امین گنڈاپور کو ہٹایا گیا، بیرسٹر ظفر

سرکاری دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کی ملکیت میں کوئی گھر ہے اور نہ کاروبار، سہیل آفریدی کی ملکیت میں صرف فریج، واشنگ مشین اور دو بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

 

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top