نااہل وفاقی ٹولے نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے، بیرسٹر سیف

نااہل وفاقی ٹولے نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے، بیرسٹر سیف


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی ٹولے نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سست کرنے کے غیر آئینی اقدام سے عوام رُل رہے ہیں۔ سلو انٹرنیٹ سے آن لائن کاروبار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سلو انٹرنیٹ نے ای کامرس، ڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کر دیا۔ دوسرے ممالک اپنے شہریوں کو فائیو جی اور جدید انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں فائر وال اور انٹرنیٹ سست کرنے کے خلاف آواز بلند کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top