موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں، فواد چودھری

موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں، فواد چودھری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو جانتی تک نہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں پلس مائنس کی کوئی بات ہی نہیں۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پلیٹ فارم سے ہماری کوئی کوشش نہیں ہے۔ بلکہ ہماری کوشش پاکستان کے لیے ایک بہتر راستہ تلاش کرنے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملات نارمل نہیں ہوتے تو حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔ اور سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کے لیے حکومت کو ایک قدم آگے اور پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر نیچے آنے سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ اور ہمارا بنیادی مقصد ملک کے اندر سیاسی ماحول کو سازگار بنانا ہے۔ جبکہ سیاسی ٹمپریچر کم کیے بغیر حالات نارمل کیے جا سکتے ہیں نہ ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی کی سابقہ قیادت کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ پی ٹی آئی ملک کے اندر بڑی اور قومی پارٹی ہے۔ اور حکومت کو چاہیے کہ سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی حقیقی قیادت کو موقع دیں۔ حکومت کو پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی

انہوں نے کہا کہ بانی کے جیل میں ہونے سے لوگ یوٹیوب سے کئی ملین ڈالر کما رہے ہیں۔ اور بانی پی ٹی آئی کے نام پر ملک میں چندے اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top