ملک کے چند علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

ملک کے چند علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش rain ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے عزم کا اظہار

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اسموگ بارے بھی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔

دیر، کوہستان اور سوات میں بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم weather خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں اسموگ کی سطح میں اضافے کی توقع ہے، خشک موسمیاتی صورتحال اسموگ کیلئے سازگار ہے۔اسموگ کی موٹی تہہ مشرقی پنجاب کے علاقوں پر چھائی رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بڑے شہروں میں تشویشناک حد تک سموگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بچے، بوڑھے اور بیمار افراد اسموگ سے زیادہ متاثر ہوں گے، آلودہ فضا سے حد نگاہ متاثر ہونے اور حادثات میں اضافے کی توقع ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top