محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ‘میلیسا’ نے کیوبا کا رخ کر لیا
مسلسل خشک موسم اور فضا ئی آلودگی کے باعث مشر قی پنجاب کے ا ضلاع سمو گ کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے۔شہریوں کو احتیا طی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم weather سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سیا لکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔
سوئی ناردرن نے اوگرا میں درخواست جمع کرا دی ، گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، پنجاب کے مشرقی اضلاع میں اسموگ نے ڈیرے جمائے رکھے۔
