ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماری انرجیز لمیٹڈ نے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل میں تیل و گیس کی دریافت کرلی۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن کنواں فارمیشن کے اندر تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا، کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔
ماری انرجیز کے سی ای اوفہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں کی کامیابی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ماری انرجیز کا مقصد حکومت کو ان کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
حکام کے مطابق کنواں 12 ستمبر 2025 کو کھودا گیا، گہرائی 1195 میٹر تک پہنچی تو تیل و گیس oil and gas کے ذخائر مل گئے، ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔