این ڈی ایم اے نے موسم گرما سے متعلق ممکنہ موسمی صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ اور بارشیں معمول سے کم برسیں گی،درجہ حرارت میں اضافہ جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کا سبب بنے گا۔
جنوبی پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، کراچی ، بدین ،لاڑکانہ،عمر کوٹ، تھرپارکر،مٹیاری اورسکھرگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
شکارپور،دادو،سانگھڑ،بہاولپور،رحیم یار خان اور لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہےگی،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں آتشزدگی کا سبب بن سکتا ہے۔
بارشوں میں کمی کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے ،گرمی کی شدت اور بارشوں میں کمی پانی کی قلت کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
مئی اورجون میں بحیرہ عرب میں طوفانی صورتحال بھی متوقع ہے۔