ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر

ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسد قیصر


سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی ریاست کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں شریک ممالک کے رہنما ہمارے مہمان ہیں۔ تحریک انصاف ایس سی او کے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ تمام ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کے باعث احتجاج کی مشروط کال دی۔ ڈاکٹر کو کم از کم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرتے تو کوئی قیامت نہ آتی۔

آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی ہے، اسد قیصر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی سے متعلق لاحق تشویش پر اگر حکومت ملاقات کروادیتی تو کون سی بڑی بات تھی؟ تحریک انصاف پاکستان کے وقار اور سلامتی کے لیے ہر قربانی کےلیے تیار ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top