ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری


ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات  نے مری میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم سرگودھا شہر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور ایئرپورٹ، سٹی، ملتان ایئرپورٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی میں بارش ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح170فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس پو لو گرائونڈ 229،ذکی فارمز 128، عسکری ٹین 237،طفیل روڈ 203،پاور زون317، فدا حسین روڈ 231، ٹرینٹی سکول لا ہور179اورفیز ایٹ ڈی ایچ اے میں192ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top