ملتان میں مرغی سستی ، لاہور میں انڈے مہنگے ہو گئے

ملتان میں مرغی سستی ، لاہور میں انڈے مہنگے ہو گئے


ملتان میں مرغی سستی ، لاہور میں انڈے مہنگے ہو گئے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جبکہ انڈے پانچ روپے مہنگے ہونے سے 229 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے،زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت گر گئی

ملتان میں زندہ برائلر مرغی سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں 12 روپے کمی جبکہ پرچون قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اس طرح ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو ہیں، انڈو ں کی فی درجن قیمت 195 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top