ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو پی ایس ایل کی تجدید کی پیشکش نہیں ملی

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو پی ایس ایل کی تجدید کی پیشکش نہیں ملی


لاہور، پاکستان سپر لیگ کے فرنچائزز کیلئے تجدید کی پیشکشیں اور نئی فرنچائز فیس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں لیکن ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو یہ پیشکش نہیں دی گئی۔

پاکستان سپرلیگ نے تصدیق کی کہ تجدید کی پیشکشیں اور نئی فرنچائزز فیس “تمام مطمئن فرنچائزز” کو بھیجی گئی ہیں اورسلطانزکے نمائندے نے کہا کہ ان کی ٹیم کو یہ پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

کچھ دیگرفرنچائززنے تصدیق کی کہ پاکستان سپرلیگ کی مینجمنٹ نے جمعرات کومالکوں کے ساتھ ملاقات کے بعد تجدید کی پیشکشیں بھیجی ہیں، جس میں دیگر پانچ فرنچائززکوآئندہ دس سال کیلئے اپنے مالک ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے ٹینڈر جاری، انتخاب کن شہروں سے ہو گا؟

سلطانز کومستقبل کے شیڈول اورآپریشنز کے اجلاس میں مدعو کیا گیا، لیکن وہ مالی معاملات پر ہونے والے اجلاس میں شامل نہیں ہوئے،علی ترین اور پاکستان سپرلیگ کے درمیان دیرینہ تنازعہ اس وقت عیاں ہوا جب ترین نے لیگ پر شفافیت اوررابطے کی کمی پرکھل کر تنقید کی۔

پہلے پاکستان سپرلیگ نے انہیں بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی، جس کے بعد ترین نے طنزیہ ویڈیو معافی پیش کی، جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نوٹس پھاڑ دیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے نزدیک یہ معافی تسلیم نہیں کی گئی۔

تمام فرنچائززکوتجدید کی پیشکش پر10 دن میں جواب دینا ہوگا اورنئے سالانہ فرنچائززفیس میں کم ازکم 25 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

اس سال پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی اورممکنہ شہروں کی فہرست میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اورراولپنڈی شامل ہیں، جن میں سے دوکا انتخاب کیا جائے گا، پاکستان سپرلیگ کا نیا آٹھ ٹیموں والا ایڈیشن آئندہ سال اپریل اورمئی میں منعقد ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top