معرکہ حق کے بعد بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا تارڑ

معرکہ حق کے بعد بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا تارڑ


وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔

پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، پہلگام واقعہ کے فوری بعد پاکستان پرالزام عائد کردیا گیا، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

وفاقی وزیرعطا تارڑ نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی کوششوں کے باعث پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت ملی۔

کراچی میں گرین لائن کے فیز ٹو پر اب کام دوبارہ کب شروع ہو گا، احسن اقبال نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے اپنے سے چارگنا بڑی طاقت کو شکست فاش دی۔

بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے ملاح کو گرفتارکیا۔

ملاح نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی، جب جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق میں ہماری فضائیہ کا کردارسنہری حروف میں رکھا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے فتح حاصل کی،  بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا تھا تو پاکستان میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دنیا کی توجہ حاصل کی۔

بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہرپاکستانی کا سرفخر سے بلند ہوا، ایک طرف جھوٹا بیانیہ اور دوسری طرف واضح حقائق نے بھارت کے بارے میں دنیا کی آنکھیں کھول دیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top