مشعال ملک نے عالمی خاموشی کو خطرناک قرار دے دیا

مشعال ملک نے عالمی خاموشی کو خطرناک قرار دے دیا


اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر کی صورتحال پر عالمی خاموشی کو خطرناک قرار دے دیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی صحت تشویشناک ہے۔ ان کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری مداخلت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے میٹلک ہارٹ والو ایکسپائر ہو چکے ہیں۔ اور فوری علاج ناگزیر ہے۔ انہیں موت کی چکی میں رکھا گیا اور بیرونی رابطوں پر مکمل پابندی ہے۔

مشعال ملک نے یاسین ملک کے خلاف پھانسی کی کارروائی پر انسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جسمانی و ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ اور اقوام متحدہ کے ٹارچر ریپیٹورز سے مداخلت کی درخواست ہے۔ اقوام متحدہ کے اسپیشل ریپیٹورز برائے صحت، ٹارچر اور انسانی حقوق فوری ایکشن لیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی طویل قید نے ان کی جسمانی و ذہنی حالت کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ اور کشمیر کی صورت حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔ یاسین ملک تحریکِ آزادی کشمیر کے قائد اور امن کی علامت ہیں۔ اور کشمیر میں کسی بھی ممکنہ کارروائی سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top