مریم نواز کا ملتان میں سیلا ب زدہ علاقوں کا دورہ

مریم نواز کا ملتان میں سیلا ب زدہ علاقوں کا دورہ


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں سیلا ب زدہ علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سیلابی صورتحال،ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،انہیں بتایا گیا کہ کیمپوں میں مقیم افراد کو کھانا اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

دریائے چناب کے اردگرد رہنے والی آبادیوں کو الرٹ جاری

25کیمپ فعال ہیں جہاں ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،متاثرین کیلئے صاف پانی اور بچوں کیلئے دودھ بھی فراہم کیا جارہا ہے،سیلاب متاثرین کے لئے عارضی اسکول کاانتظام کیا جارہا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کیلئے ڈرون بھی استعمال کررہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ زیادہ تر لوگ اپنے رشتے داروں کے گھر بھی گئے،کیمپ میں میڈیکل کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

مویشیوں کے لئے چارے اور ڈاکٹرز کی سہولت بھی موجود ہے،کچھ مسائل ہیں لیکن سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کررہے ہیں،ہر ممکن کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔سلیمانکی کے مقام پر ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزررہا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا اگلے ہفتے تک روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کیا،انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اوران سے مسائل دریافت کئے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ  کیا ، مریضوں کی عیادت کی،بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،بعدازاں مریم نواز ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ پر پہنچ گئیں۔

شہرکو بچانے پر ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا،مریم نواز نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا،انہوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے خاندان کو کنارے سے خود ریسیو کیا۔

ریسیکیو ٹیم دریائی ریلے میں پھنسے خاندان اور ان کے مال مویشیوں کو نکال کر باہر لائی،وزیراعلیٰ مریم نواز سے متاثرہ خاندانوں نے اظہار تشکر کیا، جان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر 2 دن تعطیل کا اعلان

اس موقع پرمریم نواز نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے اپنے بہن بھائیوں کا دکھ درد بانٹنے آئی ہوں، مجھے خوشی ہے آپ اور آپ کے مال مویشی خیریت سے باہر آگئے۔

انہوں نے تھرمل امیجنگ ڈرون کی مدد سے متاثرین کی نشاندہی کے عمل کا مشاہدہ کیا، ڈیزاسٹر وین میں بیٹھ کرسیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،مریم نواز نے  پی ڈی ایم اے کو مزید ڈیزاسٹر وین مہیا کرنے کی ہدایت کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top