مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب


محکمہ جنگلات پنجاب نے خانپور میں با اثر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں مرکزی سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

سینٸر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات پنجاب نے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی ہے، مقامی پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے تھانہ شادانی میں مقدمہ درج کیا، فوری اور مؤثر ایکشن پر محکمہ جنگلات کے عملے کو شاباش دی۔

سرکاری ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس نہ کرنے سے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کو کروڑوں روپے کا نقصان

مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت کے بعد ڈی ایف او رحیم یار خان کو نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم کی جانب سے ایف آئی آر واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، محکمہ جنگلات نے اس معاملے پر انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر دھمکیاں معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر محکمہ جنگلات کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں، قدرتی وسائل کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگلا ت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا، با اثر ٹمبرمافیا کے خلاف کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top