مراد علی شاہ

مراد علی شاہ


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے ، ہماری اولین ترجیح زندہ افراد کو بچانا تھا، ریسکیو آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا میں 400 سے زائد عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں، ان میں سے بیشتر ضلع جنوبی میں واقع ہیں۔ لیاری میں گرنے والی عمارت بغیر اجازت تعمیر کی گئی تھی اس کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

لیاری ، عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں برآمد ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی

ان کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ شب آگرہ تاج میں خالی کرائی گئی عمارت چند سال قبل ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر بنی تھی۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے یہ جانچ یقینی بنائیں کہ عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہیں یا نہیں؟ اولڈ سٹی ایریا میں 400 سے زائد خطرناک عمارتوں کے مکینوں کی متبادل رہائش کا جائزہ  لے رہے ہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top