مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں ،عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی سے اپیل

مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں ،عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی سے اپیل


پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے،ہماری اپیل ہو گی آپ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات کا عمل پی ٹی آئی کی خواہش پر شروع ہوا تھا ،مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی نے 5دسمبر کو کمیٹی قائم کی تھی ،مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی کی فتوحات کی بہت کوشش ہو چکی تھیں۔

مذاکرات کے لیے مخلص ہونا ضروری ہے،فیصل واوڈا

مذاکرات سے پہلے 9مئی اور 25نومبر بھی ہو چکا تھا،16جنوری کی میٹنگ میں پی ٹی آئی مذاکرات میں تحریری مطالبات لائی ،پی ٹی آئی کو تحریری مطالبات لانے میں 6ہفتے لگے۔

یہ ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ 7دن میں تمام نقاط پر جواب دے دیں ،ہم نے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا اور اس پر کمیٹی بیٹھی ،آج جو انہوں نے کہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

جو ہمیں چور ڈاکو کہتے تھے وہ ہم سے ہاتھ ملانے پر تیار ہو گئی تھی ، سمجھ نہیں آتا 7دن میں ایسا کیا ہو گیا ہے ،ہم نے اعلامیہ میں لکھا تھا کہ 7دن میں حکومتی کمیٹی موقف دے گی۔

اسلام آباد میں41فیصد بور، 27فیصد فلٹرڈ اور 33فیصد سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش نکلے

7ورکنگ ڈے 28جنوری کو مکمل ہوں گے ،ہم 7ورکنگ ڈے کی ڈیڈلائن کیلئے کام کررہےہیں ،ہم اسپیکرکو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلا س بلانے کیلئے 28جنوری کی تاریخ دے چکے ہیں۔

اس کی سمجھ نہیں آئی کہ 5دن مزید انتظار کیوں نہیں کر سکتے ،ہماری اپیل ہو گی آپ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں ،سیاست میں مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہوتےہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذاکرات کا عمل صبر و تحمل کے ساتھ آگے بڑھایا ،ہم نے بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا بھی نہیں کہا۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری دیدی

اگر پی ٹی آئی فیصلہ کر چکی ہے تو لکھ کر دے دیں کہ مذاکرات ختم کرتے ہیں ،پی ٹی آئی کو چاہئے تھا کہ جواب کیلئے انتظار کرتی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top