محکمہ موسمیات کی 16سے 19 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی 16سے 19 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہوں گی۔ بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 19 اگست تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ 16سے19 اگست کے دوران : سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل، نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، صحبت پور، خضدار، قلات سمیت مختلف علاقو ں اضلاع میں معمولی سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

سندھ میں 16 سے18اگست کے دوران سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، سمیت دیگر علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے20 اگست تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

اسی طرح خیبر پختونخوا میں 16 سے 20 اگست کے دوران پشاور، چارسدہ ،مردان ،ہنگو ،اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں نشیبی علاقہ زیر آب آسکتے ہیں،مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top