محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کا زیادہ دباؤ رواں ہفتے کے دوران بھی موجود رہنےکا امکان ہے۔ کل سے 24 مئی کے دوران جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے۔ کل سے24مئی کے دوران بالائی علاقوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے جب کہ میدانی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ شہری دھوپ میں کم سے کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔کاشت کار حضرات فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top