محنت سے اس مقام تک پہنچا ہوں، پرچی سے وزیراعلی نہیں بنا: سہیل خان آفریدی – ہم نیوز – Hum News

محنت سے اس مقام تک پہنچا ہوں، پرچی سے وزیراعلی نہیں بنا: سہیل خان آفریدی – ہم نیوز – Hum News


خیبرپختون خوا کے نومنتخب وزیراعلی سہیل خان آفریدی کا کہنا ہے کہ میں ایک مڈل کلاس شہری ہوں، محنت سے اس مقام تک پہنچا ہوں، پرچی سے وزیراعلی نہیں بنا۔

صوبائی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں ،قبائیلی ہوں اورخیبرپختونخوا سے ہوں۔ اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔

خیال رہے کہ سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب کر لیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اسپیکر بابر سلیم کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ کے امیدوار سہیل آفریدی خیبرپختونخوا اسمبلی میں موجود تھے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کے انتخاب کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیر اعظم

اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمٰن اور اکرم خان درانی بھی شریک تھے، اجلاس کے دوران اسپیکر بابر سلیم بھی اپوزیشن جماعتوں کو راضی نہ کر سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top