اسلام آباد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے محمود خان اچکزئی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔
ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
27 ویں آئینی ترمیم کسی کی ہار یا جیت نہیں، بحث خوش آئند ہے، عطا تارڑ
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیراسعد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔
سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر مشاورت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی ماحول میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما رابطوں میں ہیں اور قومی سطح پر اتفاقِ رائے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
