محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو

محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، داخلی سکیورٹی پر گفتگو


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چودھری شجاعت حسین نے ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کے امن و استحکام کے لیے دعا کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top