محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورپاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے حوالے سے اشتراک کار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں، آصف زرداری

محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر امریکی صدرٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر پر ٹرمپ کے کردار کو یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قیام امن کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔

بھارت کو دنیا میں سفارتی تنہائی اور عزیمت کا سامنا ہے، شیری رحمان

امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top