ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے زبردست اقدامات کئے ، بنگلہ دیش

ماحول کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے زبردست اقدامات کئے ، بنگلہ دیش


بنگلہ دیش نے لاہور میں ماحولیاتی بہتری کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

بنگلہ دیش کی مشیر ماحولیات، جنگلات اور کلائمیٹ چینج سیدہ رضوانہ حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش لاہور میں ماحول کی بہتری کے لیے لاگو کردہ نظام سے سیکھنے کا خواہشمند ہے۔

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کیخلاف مزید سخت قوانین بنانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، پنجاب حکومت نے آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑے تخلیقی اور جدت سے بھرپور اقدامات کیے ہیں، خوشی ہو گی اگر پنجاب حکومت ہمیں ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنے تجربات اور حکمت عملی سکھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے زراعت اور خوراک کی پیداوار پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات قحط سالی کی وجہ بنتے ہیں، پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے جو تدابیر اپنائی ہیں، وہ ہمارے لئے سبق ہے۔

عوامی خدمت ، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی ہمارا اصل ایجنڈا ہے ، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی لپیٹ میں ہے ،علاقائی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، بنگلہ دیش سو فیصد قابل تجدید توانائی پر جانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top