لوگوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف

لوگوں کی زندگی کو مزید آسان بنانے کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کے لیے زندگی کو مزید آسان بنانے کو پرعزم ہیں۔ غربت کا خاتمہ پائیدار ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی دنیا کے لیے پر عزم ہیں جہاں ہر فرد کو کامیابی کے مواقع یکساں ہوں۔ غربت کا خاتمہ اخلاقی فرض نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہر پالیسی کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ اور سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے ان کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہو گا۔ جبکہ ہمیں مہنگائی اور معاشی بے یقینی سمیت عالمی چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت اپنے لوگوں کے لیے زندگی کو مزید آسان بنانے کو پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ یوتھ بزنس، ایگریکلچر لونز، ڈیجیٹل اسکلز ، مفت آئی ٹی ٹریننگ اور تکنیکی مدد کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

وزیر اعظم نے کہا کہ 17 پائیدار ترقیاتی اہداف میں غربت کا خاتمہ بھی سرفہرست ہے۔ اور ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ماحولیاتی پائیداری کے حصول کے اہداف کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں پیش رفت پر فخر ہے۔ اور خواتین کی شراکت ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top