خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم کے چار دیہات کو خالی کرا کر فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلع کرم کی صورتحال پر صوبائی حکومت کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کے دیہات کو خالی کرا کر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
کرم روڈ پر 120 سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم ، خصوصی فورس بھرتی کی جائے گی ، خیبر پختونخوا کابینہ
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔
صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ کرم میں ریاست کیخلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے، بد امنی میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کرم میں امدادی اشیاء لے جانیوالے قافلے پر پھر حملہ ، گاڑیوں میں لوٹ مار
اعلامیے کے مطابق کرم میں بنکرز گرانے کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے، امن معاہدے کے مطابق کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم پرسختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔