لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں

لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں


لاہور، لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

عدالت نے قراردیا کہ مقدمات کے حقائق اورشواہد کی روشنی میں درخواست گزارکوضمانت کا حق دیا جاتا ہے۔

اعجاز چوہدری پر مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانے، گلبرگ میں کنٹینرکو نذرِآتش کرنے اورایک تیسرے جلاؤ گھیراؤ کے واقعے کے مقدمات درج تھے۔

درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ اسی نوعیت کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے تمام نکات کا جائزہ لینے کے بعد اعجازچوہدری کی تینوں مقدمات میں ضمانت منظورکرنے کا حکم سنا دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top