لاہور میں قانون کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ایک ماہ میں چار لاکھ

لاہور میں قانون کی خلاف ورزی پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ایک ماہ میں چار لاکھ


لاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ماہ میں چار لاکھ سے زائد ٹریفک چالان کئے گئے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ماہ اگست میں اے آئی سسٹم سے مجموعی طور پر چار لاکھ بارہ ہزار سات سو خلاف ورزیوں پر چالان کئے گئے۔

سیٹ بیلٹ پر تیرہ ہزار چھ سو پچپن وائیلٹرز، لین لائن، سٹاپ لائن، زیبرا کراسنگ کی اکہتر ہزار ایک سو گیارہ، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ تین ہزار چالیس کو ای چالان جاری کئے گئے۔

اگلے موسم سرما میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا، مصدق ملک

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی انیس اقسام کی خلاف ورزیوں پر ای چالان گھروں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو رہا ہے، خلاف ورزی نوٹ ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج سے مطلع کیا جاتا ہے، آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top