لاہور میں اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ

لاہور میں اگلے سال بسنت منانے کا فیصلہ


لاہور میں اگلے سال  بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے حکمت عملی پربھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس فروری میں بسنت منائے جانے کا امکان ہے،محفوظ بسنت منانے کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی تردید

سی سی پی او لاہور،دیگر محکموں کے افسران اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال بسنت اندرون شہر میں منانے کی تجویز زیر غورہے،بسنت کے لئے 2 روز مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بسنت کے تہوار پر موٹر سائیکل کو 2 روز کیلئے بند کرنے پر بھی غورجاری ہے،صرف ضلعی انتظامیہ کے رجسٹرڈ افراد پتنگ کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔

نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سامنا

ڈور تیار کرنے والے افراد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے،ڈور کی تیاری میں کن چیزوں کا خیال رکھا جائےگا، ضلعی انتظامیہ تعین کرے گی۔

ڈور تیار کرنے میں شیشے کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی ہو گی،ڈور تیار ہونے پر ضلعی انتظامیہ اسے چیک کرے گی،صرف ایس او پیز کے مطابق ڈور بنانے کی اجازت ہو گی۔

ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے کام کیا جا رہا ہے کہ کیسے محفوظ طریقے سے بسنت منائیں،ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا میں بسنت منائی جاتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top