لاہور متعدد مقامات سے بند، ایک بار پھر موٹر ویز بھی بند کر دی گئیں

لاہور متعدد مقامات سے بند، ایک بار پھر موٹر ویز بھی بند کر دی گئیں


لاہور: شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

مانگا منڈی کے مقام پر ملتان روڈ بھی دونوں اطراف سے بند ہے، ایوان عدل سے پوسٹ ماسٹر جنرل جانے والے راستے بھی بند ہیں، چونگی دوگیج پر بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

سہیل خان آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

لاہور سے اسلام آباد، عبدالحکیم اور سیالکوٹ جانے والی موٹر ویز بھی بند ہیں، چونگی امر سدھو پر دونوں اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، داروغہ والا سے سلامت پورہ دونوں اطراف سے سڑک بند ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو جانے والا راستہ بند ہے اور کرول گھاٹی سے رنگ روڈ کو بھی بند کر دیا گیا، للیانی بھی دونوں اطراف سے بند ہے جبکہ سمن آباد سے سکیم موڑ جانے والا راستہ بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے بارے میں اہم اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے، شہر کے اندرونی راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں چند مقامات کے علاوہ راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top