لاہور سے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

لاہور سے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی


لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق ابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری اسلام آباد موٹر وے پر جا سکتے ہیں ، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور 3 ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔

دوسری جانب مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں کئی مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند

راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی تین روز سے معطل ہے، فیض آباد میں تمام ہوٹل سیل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top