لائسنس نہیں ہے؟ ٹریفک پولیس کی شہریوں کیلئے شاندار سہولت

لائسنس نہیں ہے؟ ٹریفک پولیس کی شہریوں کیلئے شاندار سہولت


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کی ہدایت پر اب شہری دارالحکومت کی مختلف چیک پوسٹوں پر لرننگ لائسنس فوری حاصل کر سکیں گے۔

سٹی ٹریفک افسر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم میں نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔ مہم کے دوسرے مرحلے میں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی فورٹین اور فارن آفس چیک پوسٹس پر سہولت والی گاڑیاں کھڑی ہوں گی جہاں سے پرمٹ ملے گا۔

ٹریفک حکام نے کہا کہ جو شہری بغیر لائسنس گاڑی چلا رہے ہوں گے انہیں موقع پر ہی پرمٹ دے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اس مہم کے باعث اسلام آباد میں لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی تعداد 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جس سے سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوا اور حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 50 ہزار روپے تک جرمانے کا حکم

حمزہ ہمایوں نے کہا کہ پولیس نے دو ہزار سے زیادہ ڈرائیوروں کے کاغذات چیک کیے۔ پہلے صرف 56 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس تھا جو اب بڑھ کر 80 فیصد ہو گیا ہے۔ یعنی اب زیادہ تر گاڑیاں تربیت یافتہ افراد چلا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top